آئی جی کو تبدیل کرنا صوبائی حکومت کا حق ہے ،سعید غنی
ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کے آئی جی کو تبدیل کرنا صوبائی حکومت کا حق ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ کلیم امام کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے ۔ پی پی سینئر رہنما سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام کا صوبے میں رہنا پولیس کے لیے ٹھیک نہیں۔اس سے قبل اسی حوالے سے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے ۔ خط میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم سے 16 جنوری کو فون پر آئی جی سندھ کی تعیناتی سے متعلق بات ہوئی تھی، پنجاب اور خیبر پختون خوا کی طرح 3 ناموں کا پینل بھیج دیا ہے ۔مراد علی شاہ کے خط کے ساتھ خیبر پختون خوا اور پنجاب کے وزرائے اعلی کے خطوط کی کاپیاں بھی منسلک ہیں۔