میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چین میں فی کس جی ڈی پی 10 ہزار ڈالرسے تجاوز کرگئی

چین میں فی کس جی ڈی پی 10 ہزار ڈالرسے تجاوز کرگئی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

چین کی قومی ترقی و اصلاحات کی کمیٹی کے ترجمان مینگ وے نے کہا ہے کہ 2019 میں چین میں فی کس جی ڈی پی دس ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے ۔بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اس سے چین کی مجموعی طاقت میں اضافے ، سماجی پیداواری صلاحیت کے فروغ اور عوامی زندگی کی بہتری کی عکاسی ہوتی ہے ۔یہ چین کے ہمہ گیر خوشحال معاشرے کی تعمیر کے راستے میں حاصل کردہ ایک اہم کامیابی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں فی کس جی ڈی پی تیس ہزار امریکی ڈالر سے زیادہ ہے ، اس لئے چین بدستور دنیا میں سب سے بڑا ترقی پذید ملک ہے ۔مینگ وے نے مزید نشاندہی کی کہ دسمبر کے اعدادوشمار کے مطابق، اس وقت چین کی معیشت میں مثبت تبدیلی آئی ہے ۔ پیداوار ، کھپت ، توقعات اور قیمتوں میں بہتری آئی ہے ۔ یہ مثبت تبدیلیاں سلسلہ وار پالیسوں کا نتیجہ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں