سندھ کابینہ میں رد و بدل کا امکان
ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان ہے جس کے تحت وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو وزیر اطلاعات کا اضافی قلمدان جبکہ سعید غنی کو تعلیم کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ تعلیم کا قلمدان کئی ماہ سے وزیر اعلی مراد علی شاہ کے پاس ہے ۔ قلمدانوں میں تبدیلی کا نوٹیفیکشن ایک دو روز میں جاری ہوگا۔دوسری جانب سندھ کابینہ کے 21 جنوری کو طلب کیے جانے والے اجلاس کو ملتوی کردیا گیا جو اب 22 جنوری کی صبح دس بجے ہوگا۔