ملک بھر میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ دسمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
ملک میں گیس کابحران سنگین ہوتا جا رہا ہے ۔ مختلف شہروں میں گیس لوڈشیڈنگ اورپریشرمیں کمی کاسامنا ہے ۔ کھاناپکانا بھی ناممکن ہوگیا۔ ملک بھر میں درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ساتھ گیس کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا۔ گھریلو صارفین اور کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) سیکٹر کو بھی گزشتہ کئی روز سے سپلائی میں کمی کردی گئی۔گھریلو صارفین گیس پریشر کم ہونے کے باعث پریشانی میں مبتلا ہیں، جبکہ سی این جی اسٹیشنوں کو آئے روز طویل دورانیے کی گیس کی بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ کو شدید بحران کا سامنا ہے ۔دوسری طرف ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ گیس سسٹم میں کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے ۔