میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف زرداری کو ضمانت کے لیے آصفہ بھٹو نے راضی کیا،شہلا رضا کا انکشاف

آصف زرداری کو ضمانت کے لیے آصفہ بھٹو نے راضی کیا،شہلا رضا کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۳ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو ضمانت کے لیے راضی کرنے والی کوئی اور نہیں بلکہ ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ، علاج کی ضرورت ہے ، ان کے باہر جانے کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔شہلا رضا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں سندھ اور بلوچستان کے نمایندوں کو حکومت نے نظر انداز کیا، پارلیمنٹ میں حکومت کا رویہ مناسب نہیں ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کرانے کا اعلان کیا تھا، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ طبی بنیادوں پر آصف زرداری کی ضمانت کے لیے جلد درخواست دائر کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں