سکھر نیب کی کارروائی، کرپشن الزامات پر محکمہ انہار کے 8 افسران گرفتار
شیئر کریں
قومی احتساب بیورو سکھر نے اسلام آباد میں کارروائی کرکے کرپشن کے الزامات پر محکمہ انہار کے 8افسران کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو عدالت کی جانب سے ضمانتیں مسترد ہونے پر حراست میں لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیب سکھر کی ٹیم نے کرپشن کے الزامات پر محکمہ انہار کے 8 افسران کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں انجینئر ویسٹ ڈویڑن ایاز سومرو، ایس ڈی او غلام نبی، سابق انجینئر شیر وسیر، ایس ڈی او علی گل، ٹھیکیدار غلام سرور و دیگرشامل ہیں۔ملزمان کی سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی، جس کے بعد ملزمان نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔نیب ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ سے ضمانتیں رد ہونے پر تمام افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار افراد کا راہداری ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے ، انہیں سکھر منتقل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سکھر قومی احتساب بیورو (نیب) ٹیم نے پنو عاقل کے مختیار کار کے دفتر پر چھاپا مار کر انجینئر گل شیخ اور اہل خانہ کے نام پر کروڑوں کی جائیداد کا ریکارڈ ضبط کر لیا تھا، یہ ریکارڈ انھوں نے مختیارکار کے دفتر سے تحویل میں لیا۔