میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسمگل شدہ چھالیہ میں مبینہ خوردبرد کا انکشاف

اسمگل شدہ چھالیہ میں مبینہ خوردبرد کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں اسمگل شدہ چھالیہ کی مقدار میں مبینہ خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسمگل شدہ چھالیہ کی مقدار میں مبینہ خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے ۔ ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس زاہد کھوکھر نے خوردبرد کی تحقیقات کے لئے انکوائری کا حکم دے دیا۔اسمگل شدہ چھالیہ کھارادر پولیس نے جوڑیا بازار سے یکم نومبر کو برآمد کی تھی۔ چھالیہ کئی منی ٹرکس اور سوزوکیوں میں کھارادر تھانے منتقل کی گئی۔کسٹمز انٹیلی جنس کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کو چھالیہ کی اطلاع کی گئی۔پکڑی گئی چھالیہ کا وزن کرنے کیلیے اسے ماڑی پور روڈ پر کانٹے پر لیجایا گیا۔ پکڑی گئی چھالیہ کو پولیس اور کسٹمز انٹیلی جنس اہلکار مشترکہ طور پر لے کر گئے ۔ چھالیہ کا کل وزن پچیس ہزار نو سو ترانوے کلوگرام تھا جسے کاغذات میں سولہ ہزارترانوے کلوگرام ظاہر کیا گیا۔نوہزار نو سو کلوگرام چھالیہ کاغذات میں ظاہر کرنے کے بجائے بیچ دی گئی۔نو ہزار نو سو کلوگرام چھالیہ 50 لاکھ روپے میں بیچی گئی جس کے پیسے مبینہ طور پر اہلکاروں نے لیے ۔چھالیہ کیساتھ پکڑے گئے دو افراد کو بھی مبینہ طور پر پیسے لے کرکسٹمز انٹیلی جنس نے چھوڑ دیا۔اس کارنامے کا علم ابتک ٹی وی کو ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس زاہد کھوکھر کو کی گئی ای میل سے ہوا۔ ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس زاہد کھوکھر کا کہنا ہے کہ مجھے آج ہی یہ ای میل موصول ہوئی ہے ، تحقیقات کے انکوائری کی ہدایت دے دی ہیں۔ ڈی جی انٹیلی جنس کسٹمز نے کہا کہ ہم ایسے معاملات کی روک تھام کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کا علم نہیں تھا، انکوائری کے بعد حقائق سے آگا ہ کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں