میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کاصدرمملکت کے مواخذے کا فیصلہ

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کاصدرمملکت کے مواخذے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے صدرمملکت کے مواخذے کے لئے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا اعلان کردیا قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اس بارے میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو صدر کے خلاف الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری میں مداخلت کے معاملے پر تحریک مواخذہ لانے کا مشورہ کیا جائے گا ایک نجی ٹی وی سے کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما محسن رانجھا نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی غیر آئینی تقرری پر صدر عارف علوی کیخلاف مواخذے کی تحریک لانے کا اپنی جماعت میں اصولی فیصلہ کیا ہے ۔محسن رانجھا نے کہا کہ اگر حکومت نے الیکشن کمیشن کا مسئلہ حل نہ کیا اور دو ممبران کا تقرر نہ کیا تو الیکشن کمیشن ہی ختم ہوجائے گا اور حکومت بلدیاتی الیکشن ہی نہیں کروا پائے گی ۔انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان نے غیر قانونی طور پر الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کی منظوری دے کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے اور اب ان کو صدر پاکستان بھی نہیں ہوناچاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تفتیش ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے فیصلہ کیاہے کہ صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک پیش کی جائیگی۔ ن لیگ نے پارٹی سطح پر یہ فیصلہ کر لیا اوراب دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائیگی ۔ کیونکہ آئینی حلف سے روگردانی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے لکھاہے کہ اگر ایک ایم این اے بھی غیر آئینی کام کرے تو اس پر بھی آرٹیکل 6کا اطلاق ہوتاہے یہاں تو بہت سے لوگ اس عمل میں شریک ہیں بلکہ سپیکر قومی اسمبلی بھی شریک ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں