اشتعال انگیز تقاریر کیس ،وفاق کی فضل الرحمن کیخلاف بغاوت کی کارروائی کی مخالفت
شیئر کریں
لاہورہائیکورٹ میں فضل الرحمن کا مارچ روکنے اور اشتعال انگیز تقاریر کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت نے فضل الرحمن کیخلاف بغاوت کی کارروائی کی مخالفت کردی۔ پیر کولاہورہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمن کا مارچ روکنے اور اشتعال انگیز تقاریر پر ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کی متفرق درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار نے فضل الرحمن کی توہین آمیز تقاریر کا ٹرانسکرپٹ اور سی ڈیز پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت اس پیش کردہ ٹرانسکرپٹ اور سی ڈیز کو عدالتی فائل کا حصہ بنانے کا حکم دے ۔عدالت نے مولانا فضل الرحمن کی تقاریر کے ٹرانسکرپٹ اور سی ڈیز کو عدالتی فائل کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی۔ وفاقی حکومت کے وکیل اسرارالٰہی نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مظاہرین کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے پر وفاقی حکومت کارروائی کرے گی۔عدالت نے سماعت (آج) پیر تک ملتوی کردی اور اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرکے لگانے کی ہدایت کردی۔