میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کیا جائے ، پاکستان

کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کیا جائے ، پاکستان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کیا جائے ۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی دہشت گردی سے 1989 کے بعد اب تک ایک لاکھ شہادتیں ہو چکی ہیں جبکہ گیارہ ہزار خواتین کی عصمت دری کی گئی۔ اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تقریبا تین ماہ سے جاری کرفیو میں کشمیری اپنے ہی گھروں میں قیدی ہیں، اپنی ہی زمین میں غیر ملکی ہیں اور اپنی سڑکوں پر ناپسندیدہ ہیں۔ پورے مقبوضہ کشمیر کو ڈی فیکٹو جیل بنا دیا گیا ہے ۔ بھارت کو پوری دنیا میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا نے بھارت کے مظالم ساری دنیا کے سامنے رکھے اور اس کی شرمناک جمہوریت اور جعلی مساوات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ہندوستان کو یہ سمجھنا چاہئے کہ وہ دنیا کو ہمیشہ کے لئے بے وقوف نہیں بنا سکتا۔بین الاقوامی برادری کی جانب سے بھارتی مظالم پر بے حسی کے باوجود، مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام نے بھارتی جارحیت کا سامنا کرتے ہوئے مثالی بہادری اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں