فیول ایڈجسٹمنٹ کے باعث ملک میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
فیول ایڈجسٹمنٹ کے باعث ملک میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔سی پی پی اے نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 86پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی ہے ۔ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لئے یہ اضافہ کیا جائے گا۔سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے ) نے نیپرا میں درخواست جمع کرادی اور بجلی کے نرخوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ 2اکتوبر کو کیا جائے گا۔سی پی پی اے نے کہا ہے کہ اگست میں پانی سے 40.33فیصد اور کوئلے سے 13.34فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11.87فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد جبکہ فرنس آئل سے 3.60فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 4.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔