شہرقائد سمیت زیریں سندھ میں بدھ سے پھر بارشوں کی پیش گوئی
شیئر کریں
محکمہ موسمیات نے شہر قائد سمیت زیریں سندھ میں بدھ سے بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے جس کے باعث کراچی اور زیریں سندھ میں 28 اور 29 اگست کو درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق کراچی سمیت زیریں سندھ میں ہلکی سے متعدل بارش کا امکان ہے تاہم اس بار مون سون سسٹم پچھلے سسٹم کی طرح مضبوط نہیں ہوگا۔جمعہ کے روز درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد رہا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 16 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چلتی رہیں۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم کوہاٹ، گوجرانوالہ، لاہور اور سرگودھا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔