کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 6 ارب ڈالر کی کمی ایک بڑی معاشی کا میابی ہے ،عمران خان
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اگست ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 6 ارب ڈالر کی کمی ایک بہت بڑے معاشی کا میابی ہے ، حکومتی پالیسی کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت شروع ہی سے بیرونی عدم توازن پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے درآمدات میںکمی برآمدات اورترسیلات زر میں اضافہ کی کوشش کررہی ہے ۔ ان اقدامات اور کاوشوں کے نتیجہ میں گزشتہ مالی سال میں کرنٹ اکائونٹ میں 6 ارب ڈالر کی کمی کے ثمرات ملے ہیں،30 فیصدکمی ہوئی ۔ پاکستان کی ایک بڑی معاشی کامیابی ہے رواں مالی سال کے ماہ جولائی میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی ہے ۔ حکومتی معاشی پالیسی کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔