میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی قوانین کے رکھوالے بھارت کے غاصبانہ قبضے کا نوٹس لیں،عمران خان

عالمی قوانین کے رکھوالے بھارت کے غاصبانہ قبضے کا نوٹس لیں،عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر 4ماہ سے جاری بھارتی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر دنیا کی توجہ کشمیر کی طرف کرانا ہوگی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی محاصرے کی مذمت کرتے ہیں، عالمی قوانین کے رکھوالے بھارت کے غاصبانہ قبضے کا نوٹس لیں، سلامتی کونسل کشمیر کے غیر قانونی الحاق پر بھارت کیخلاف اقدام کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے ، کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جانے کا سلسلہ رکوایا جائے ، حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنیوالے کشمیریوں کے ساتھ ہیں، حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنیوالوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا نبی اکر م نے انسانی حقوق کے تحفظ کا پیغام 1400 سال پہلے دیا، انسانی حقوق کے عالمی دن پر نبی اکر مکا پیغام یاد رکھنا چاہئے ، حکومت بلا تفریق تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے ۔ میں پیغمبر اسلام کے ارشاد کردہ نظریات سے متاثر ہوں خاص طور پر جن کا درس انہوں نے اپنے آخری خطبہ میں دیا تھا اور جو فرائض ہمارے آئین میں درج ہیں، اس حوالے سے میری حکومت اپنے شہریوں کے انسانی حقوق کے بلاامتیاز تحفظ کے لئے پرعزم ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں