میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسئلہ کشمیر پر سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بڑی سفارتی کامیابی ہے ، شاہ محمود قریشی

مسئلہ کشمیر پر سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بڑی سفارتی کامیابی ہے ، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر سیکیورٹی کونسل کا اجلاس منعقد ہونا پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔ سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آخری مرتبہ یہ معاملہ سال 1971 میں زیر بحث آیا تھا، تاہم 4 دہائیوں بعد اس فورم پر اس کا دوبارہ بحث میں آنا بڑی کامیابی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سرسری طور پر 1998 میں بھی اس وقت اٹھایا گیا تھا جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تھے ۔شاہ محمودقریشی نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری کواس حقیقت کا ادراک کرناچاہیے کہ کشمیر کا معاملہ دو ممالک کے مابین ایک زمین کے ٹکڑے کا نہیں بلکہ انسانیت کا معاملہ ہے ۔یاد رہے کہ نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے شاہ محمود قریشی دنیا کو پاکستان کے بیانیے سے آگاہ کرنے میں متحرک نظر آرہے ہیں۔انہوں نے گزشتہ ہفتے چین کا ہنگامی دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے چینی قیادت سے اقوام متحدہ جانے کے پاکستانی منصوبے پر بات چیت کی تھی۔چینی وزیر خارجہ وانگ زی نے شاہ محمود قریشی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں