وزیراعظم کا طیارے حادثے پر اظہارِ افسوس
ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جولائی ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک فوج کے تربیتی طیارے کوپیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے حادثہ میں شہادت پانے والوں کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ وزیر خارجہ نے اس طیارہ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے راولپنڈی میں طیارہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں ان کے ساتھ ہیں۔