سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کو اضافی ٹیکس وصولی سے روک دیا
ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ جولائی ۲۰۱۹
شیئر کریں
موبائل کمپنیوں نے آپریشنل اور سروسز فیس کی صارفین سے وصولی روک دی، سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کو عوام سے اضافی ٹیکس وصول کرنے سے روکا تھا، اب صارفین کو 100روپے کے کارڈ پر 76.94کے بجائے 88.9روپے ملیں گے ۔ سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کو اضافی ٹیکس وصولی سے روک دیا جس کے بعد موبائل کارڈز پر آپریشنل اور سروسز فیس ختم کر دی گئی ہے ۔ اب 100روپے کے لوڈ پر 76.94کے بجائے 88.89روپے ملیں گے اور موبائل صارفین کو 100روپے کے لوڈ پر 11.95روپے کا ریلیف ملے گا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل موبائل فونز پر 100روپے چارج کروانے پر 100روپے کا بیلنس ہی آتا تھا جس کے خلاف موبائل کمپنیوں نے عدالت عالیہ رجوع کیا اور پھر سے 76.94روپے کی کٹوتی ہونے لگی تھی تاہم اب دوبارہ سپریم کورٹ کے حکم پر آپریشنل اور سروسز فیس میں کمی کی گئی ہے ۔