شہباز شریف کی کرپشن کے بارے میں میرے پاس ٹھوس ثبوت ہیں ،ڈیوڈ روز
ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ جولائی ۲۰۱۹
شیئر کریں
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے صحافی ویڈ روز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کے بارے میں اپنی ا سٹوری پر قائم ہوں، بینک ٹرانزیکشن اور دیگر دستاویزات بھی ہیں، شہباز شریف کی کرپشن کے بارے میں میرے پاس ٹھوس ثبوت ہیں ، میں نے اس خبر کی تحقیق پر کافی وقت لگایا ہے ،اگر شہباز شریف قانونی چارہ جوئی کریں تو میں دفاع کروں گا ۔ پی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ روز نے کہاکہ میرے پاس مصدقہ ریکارڈ کی دستاویزات ہیں، بینک ٹرانزیکشن اور دیگر دستاویزات بھی ہیں میں نے اس خبر کیلئے کافی لوگوں کے انٹرویوز کیے ۔