میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف کی مہنگائی کی شرح 13فیصد تک بڑھنے کی پیشگوئی

آئی ایم ایف کی مہنگائی کی شرح 13فیصد تک بڑھنے کی پیشگوئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کی منظوری کے ساتھ ہی پاکستانی معیشت پر آئی ایم ایف کی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ آئی ایم ایف نے مہنگائی کی شرح 13فیصد تک بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ پاکستان کو آئندہ سات سالوں میں تقریباً 38ارب ڈالرز کی ضرورت ہو گی ۔پاکستان میں گیس اور بجلی کی قیمتوں کا سیاسی مداخلت کے بغیر تعین کیا جائے ، دیگر عالمی مالیاتی اداروں اور ممالک سے مدد ملنے کا امکان ہے ۔ آئی ایم ایف نے جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا حصہ چار سے پانچ فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا صوبے اور وفاق مل کر ٹیکس آمدن میں اضافہ کریں۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی ترقی کی شرح 2.4فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں دیے گئے اہداف پاکستان کو حاصل کرنا ہوں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں