میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کا ورلڈکپ میں رہنا مشکل

بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کا ورلڈکپ میں رہنا مشکل

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اگر مگر کا کھیل شروع ہوگیا۔انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ کے بڑے میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے بھارت نے پاکستان کو 89رنز سے شکست دی ہے ۔گرین شرٹس اب تک ایونٹ میں اپنے 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 3میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میں کامیابی حاصل ہوئی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ 9ویں نمبر پر موجود ہے ، پاکستان اگر اپنے اگلے چاروں میچز جیتے تو اس کے 11پوائنٹس ہوں گے ۔نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بنگلادیش آگے آنے والے میچز نہ جیتیں اور ویسٹ انڈیز بھی کم از کم دو میچز ہار جائے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے ، ورنہ قومی ٹیم کی وطن واپسی ہوگی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 1992ورلڈکپ میں بھی پاکستان ٹیم کے ابتدائی پانچ میچز میں صرف 3ہی پوائنٹس تھے ، تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ اگر قسمت نے ساتھ دیا اور پلیئرز نے پرفارم کیا تو کچھ بھی ہوسکتاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں