میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کفایت شعاری مہم کے باوجود وزیراعظم ہاٍوس کے بجٹ میں اضافہ

کفایت شعاری مہم کے باوجود وزیراعظم ہاٍوس کے بجٹ میں اضافہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پہلے میزانیے میں کفایت شعاری مہم کے باوجود وزیراعظم ہائوس کے بجٹ میں تین کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافہ کر کے 1.17 ا رب کردیا ۔مسلم لیگ( ن) کی سابقہ حکومت نے وزیراعظم ہائوس کے لیے 98 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کیے تھے ۔وزیراعظم عمران خان نے برسر اقتدار آتے ہی کفایت شعاری مہم کا اعلان کیا اور آفس کے اخراجات کم کرنے کی خاطر سیکڑوں ملازمین کی بجائے صرف چند ملازمین رکھنے اور اخراجات کم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔کفایت شعاری مہم کے اعلانات اور اقدامات کے باوجود گزشتہ مالی سال وزیراعظم ہائوس نے مختص کردہ رقم سے سے زیادہ خرچہ کیا اور مجموعی طور پر یہ رقم 1.09 ارب روپے تک جا پہنچی۔وزیرِ مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے جو بجٹ پیش کیا اس کے مطابق وزیراعظم آفس کے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 7 کروڑ 95 لاکھ روپے مختص کیے گئے ، (ن) لیگ نے یہ رقم 10 کروڑ 30 لاکھ رکھی تھی۔پی ٹی آئی کے میزانیے میں وزیراعظم آفس نقل و حمل (کنوینس) کی مد میں تین کروڑ 69 لاکھ رکھے ہیں جو گذشتہ برس خرچ کیے گئے تین کروڑ 30 لاکھ سے 39 لاکھ زیادہ ہیں۔وزیراعظم آفس کے اسٹاف اورگھریلو اخراجات کے لیے 21 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ۔ ن لیگ نے اس مد میں 22 کروڑ 80 لاکھ روپے رکھے تھے لیکن 30 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں