میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کیخلاف عید بعد بھرپور تحریک چلائیں گے، آصف زرداری

حکومت کیخلاف عید بعد بھرپور تحریک چلائیں گے، آصف زرداری

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام دعا کریں کہ ہم سلیکٹڈ وزیراعظم کی حکومت گرا دیں۔سابق صدر نے کہا کہ عید کے بعد حکومت کیخلاف بھرپور تحریک چلائیں گے۔شریک چیئر مین پیپلز پارٹی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیج دیں گے، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، موجودہ حکمراں صرف جھوٹے وعدے کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔آصف زرداری پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر بہادر ڈاہری کی والدہ کی تعزیت کرنے کے لیے دولت پور پہنچے تو کارکنوں نے جیے بھٹو کے نعرے لگائے۔تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت نام نہاد ہے، اگر اس حکومت کو نہیں گرایا تو یہ سب کچھ ختم کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے دور میں بیروزگاری اور مہنگائی بڑھی ہے،عوام دعا کریں، ہم سلیکٹڈ وزیراعظم کی حکومت گرا دیں گے۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 500فیصد مہنگائی بڑھی ہے،انشاء اللہ عوام کے سارے مسئلے حل ہوں گے۔سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ مجھے حکومت کرنے کا شوق نہیں، پسے ہوئے عوام کے لیے ہم سب کو موجودہ حکومت کو ہٹانا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے وزیراعظم کی موجودگی میں پاکستان کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔آصف زرداری نے کہا کہ بے روزگاری ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں