میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ نے جامعہ حفصہ کو نئی جگہ دینے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

سپریم کورٹ نے جامعہ حفصہ کو نئی جگہ دینے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے جامعہ حفصہ کو نئی جگہ دینے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ بدھ کو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے لال مسجد فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے جامعہ حفصہ کو نئی جگہ دینے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس گلزار احمد نے اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ جامعہ حفصہ کو نئی جگہ کہاں دے رہے ہیں؟اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ عدالت کو آ ئندہ سماعت پر اس حوالے سے آ گاہ کروں گا۔لال مسجد کے وکیل طارق اسد کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جسے منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے لال مسجد کیس کی سماعت بغیر کارروائی 2 مئی تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں