میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے  نے سابق آرمی چیف قمر باجوہ کے عزیز صابر مٹھو کو طلب کر لیا

ایف آئی اے نے سابق آرمی چیف قمر باجوہ کے عزیز صابر مٹھو کو طلب کر لیا

جرات ڈیسک
هفته, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے سابق آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کے عزیز صابر مٹھو کو طلب کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق صابر مٹھو کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت 23 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے، ان کے خلاف کال اپ نوٹس ان کی تین رہائش گاہوں پربھجوادیا ہے۔ ایف آئی اے کے نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ صابر مٹھو کے 19 بینک اکاؤنٹس ہیں جن میں سے 14 اکاؤنٹس پاکستانی اور 5 غیر ملکی بینکوں میں ہیں، ان اکاؤنٹس کے ذریعے 5 ارب 34 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کی گئیں۔ نوٹس میں کہا گیا کہ جن ممالک کا دورہ کیا ان کی تفصیلات، اپنی آف شور اور شیل کمپنیوں کا تمام ریکارڈ بھی ساتھ لائیں۔ ایف آئی اے نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ اندرون اوربیرون ملک جائیدادوں اور گاڑیوں کی تفصیلات بھی ساتھ لائیں، فارن کرنسی کی خرید و فروخت کا تمام ریکارڈ بھی ساتھ لائیں۔ ایف آئی اے نوٹس میں کہا گیا کہ آپ اور آپ کی فیملی نے جو غیرملکی کرنسی ائیرپورٹس پر ڈکلیئر کی اس کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔ نوٹس کے متن کے مطابق ان ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں