میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انجکشن لگنے سے جاں بحق بچی کے والد کا کارروائی سے گریز

انجکشن لگنے سے جاں بحق بچی کے والد کا کارروائی سے گریز

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

کورنگی بلال کالونی بنگالی پاڑہ میں اتوار کو نجی کلینک میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہونے والی 4 سالہ رضیہ کے والد اختر نے مقدمہ درج کرانے سے انکارکردیا۔ایس ایچ اوکورنگی صنعتی ایریا انسپکٹر اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ پولیس کو 4 سالہ رضیہ کے غلط انجکشن سے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی تھی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عمران کوحراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا جب کہ پیر کوبچی کے والدین نے تھانے آکرکسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزکیا، ڈاکٹر محمد عمران کی ڈگریوں کی تصدیق کرائی جا رہی ہے اور اس حوالے سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا ہے ۔دوسری جانب ڈاکٹر محمدعمران نے بتایا کہ رضیہ بخار ، گلے اور سینے کے انفیکشن میں مبتلا تھی اور 20 اپریل کو اسے کلینک لایا گیا تھا ،بچی کا بخارکم کرنے کے لیے اسے انجکشن لگایاگیا تھاجس کے بعدوہ اپنے گھرچلی گئی تھی،اگرری ایکشن ہوتاتوانجکشن لگنے کے ایک منٹ بعد ہی ہو جاتا مگر ایسا نہیں ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں