میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ بلدیہ کیس ، روپوش چشم دید گواہ عدالت میں پیش، ملزم زبیرچریا کو شناخت کرلیا

سانحہ بلدیہ کیس ، روپوش چشم دید گواہ عدالت میں پیش، ملزم زبیرچریا کو شناخت کرلیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی جہاں چشم دید گواہ نے ملزم زبیرچریا کو شناخت کرلیا۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے جان کے خطرے کے باعث مقدمے کا روپوش چشم دید گواہ کو پیش کردیا۔ چشم دید گواہ نے ملزم زبیرچریا کو شناخت کرلیا۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر گواہ کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے ۔ گواہ کے مطابق زبیرچریا نے اس کے سامنے اپنی جیب سے تھیلیاں نکال کرگودام میں موجود کپڑے پرپھینکیں اورآگ لگنے پرزبیر چریا مسکراتا رہا جب کہ زبیر چریا کے دیگر ساتھیوں کو بھی شناخت کرسکتا ہوں۔سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا کی عینی شاہد کے بیان پر جرح مکمل ہوگئی۔ عدالت نے سماعت پربیان کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 ؍اپریل تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں