میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانیا، اسلامو فوبیا کی لہر، نیوکاسل میں حملہ، مسجد کی عمارت کو نقصان

برطانیا، اسلامو فوبیا کی لہر، نیوکاسل میں حملہ، مسجد کی عمارت کو نقصان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

برطانیا میں اسلامو فوبیا کی لہر بڑھ گئی ، نیوکاسل میں حملہ کے نتیجے میں مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیا میں اسلامو فوبیا کی نئی لہر، نفرت انگیز جرائم میں 600 فیصد اضافہ ہوگیا، نیوکاسل میں حملے سے مسجد کی عمارت اور قرآن مجید کے نسخوں کو نقصان پہنچایا گیا، توڑ پھوڑ کی گئی ، پولیس نے 2 لڑکیوں سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا، ان حملوں کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے تناظر میں دیکھا جا رہا ، جس میں 600 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ نیوکاسل میں اسلامک سکول پر حملے میں توڑ پھوڑ کے واقعہ کے بعد 6 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ۔22 مارچ کو برمنگھم کی 5 مساجد کو نقصان پہنچانے کے الزام ایک 34 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے ایسٹ لندن کی مسجد کے باہر ہتھوڑے سے ایک شخص پر ہونے والے حملے سے متعلق عوام سے معلومات کی اپیل کی ہے ۔گزشتہ جمعہ کو برطانیا میں نماز جمعہ کے اوقات کے دوران اضافی سیکورٹی تعینات کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں