میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ کرائسٹ چرچ کی لائیو اسٹریم ،فیس بک اور یوٹیوب پر مقدمہ درج

سانحہ کرائسٹ چرچ کی لائیو اسٹریم ،فیس بک اور یوٹیوب پر مقدمہ درج

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

فرانس کی مسلم کونسل نے سانحہ کرائسٹ چرچ کی ویڈیو براہ راست نشر ہونے پر فیس بک اور یوٹیوب پر مقدمہ درج کردیا ہے ۔فرینچ کونسل آف مسلم فیتھ کے مطابق پرتشدد اور انسانی اقدار کے منافی وڈیو فیس بک اور یوٹیوب پر براہ راست نشر ہوئی، انسانی اقدار کی خلاف ورزی پر فرانس میں موجود فیس بک اور یوٹیوب کمپنیوں پر مقدمہ کیا گیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساںایجنسی کے مطابق فرانس میں ایسی شکایات پر 3سال قید اور 75ہزار یورو کا جرمانہ ہو سکتا ہے ۔یاد رہے کہ 15مارچ کو کرائسٹ چرچ مساجد پر دہشت گرد حملے کی وڈیو حملہ آور نے براہ راست فیس بک اور یوٹیوب پر جاری کی تھی۔ حملے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 50مسلمان شہید اور 50زخمی ہوگئے تھے ۔فیس بک پر پرتشدد ویڈیو لائیو اسٹریم ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائیٹ کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ انتظامیہ نے بیان دیا تھا کہ سانحہ نیوزی لینڈ سے متعلق 15لاکھ ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے ۔فیس بک کے مطابق حادثے کے ابتدائی 24گھنٹوں میں 15لاکھ ویڈیوز میں سے 12لاکھ کو اپ لوڈ ہی نہیں ہونے دیا گیا لیکن انتظامیہ نے اس حوالے سے اعدادوشمار جاری نہیں کیے کہ ان ویڈیوز کو کتنے لوگوں نے دیکھا یا آگے پھیلایا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی مساجد میں حملہ کرنے والے دہشت گرد نے حملے کی 17منٹ تک لائیو اسٹریمنگ کی تھی جس سے واقعے کی ویڈیوز پوری دنیا میں چند منٹوں میں پھیل گئی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں