میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی، نقیب اللہ قتل کیس ، را ئوانوار سمیت ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی، نقیب اللہ قتل کیس ، را ئوانوار سمیت ملزمان پر فرد جرم عائد

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

انسداد دہشت گردی عدالت نے جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان نقیب اللہ کے قتل کیس میں را ئوانوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ پیر کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ، کیس میں نامزد مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی رائو انوار اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے نقیب اللہ محسود کے قتل کے مقدمے میں را ئوانوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے 11 ؍اپریل کو کیس کے گواہان کو طلب کرلیا۔جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت میں مدعی مقدمہ اور عینی شاہدین کے بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ کو بھی طلب کیا ہے ۔واضح رہے کہ اس کیس میں 13 پولیس اہلکار و افسرا ن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں جبکہ را ئوانوار اور ڈی ایس پی قمر سمیت 5 ملزمان ضمانت پر رہا ہیں، ملزمان پر اغوا قتل سمیت دیگر الزامات ہیں۔13 جنوری کو ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹائون میں سابق ایس ایس پی ملیر را ئو انوار نے نوجوان نقیب اللہ محسود کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر مقابلے میں مار دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں