زیارت 'شہید 6لیویز اہلکاروں کی کی نماز جنازہ ادا ،میتیں آبائی علاقوں کو روانہ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ مارچ ۲۰۱۹
شیئر کریں
بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح شرپسندوں کے لیویز چیک پوسٹ پر حملے میں شہید ہونے والے 6اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئیں،جس کی بعد ان کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے لیویز اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میںصوبائی وزیر پی ایچ ای نورمحمد دمڑ،کمانڈنٹ لورالائی اسکاوٹس کرنل عامر مختار، کمشنر سبی اور دیگر حکام شریک ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر زیارت نے بتایا ہے کہ لعل کٹائی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، لیویز اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم اس دوران شر پسند وں کی فائرنگ کے باعث 6 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ۔