میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک بھارت کشیدگی میں انقرہ کی ثالثی قبول ہے ، پاکستانی سفیر

پاک بھارت کشیدگی میں انقرہ کی ثالثی قبول ہے ، پاکستانی سفیر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

ترکی میں متعین پاکستانی سفیر سائرس سجاد قاضی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان انقرہ کی ثالثی قبول ہے اور ترک صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے پیش فارمولا امن کا بہترین فارمولا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سائرس سجاد قاضی نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال سے ڈیل کرنے کا جو فارمولا بتایا ہے وہ انتہائی مناسب ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ ترکی نے کہا ہے کہ دونوں ملک تنائو میں کمی کریں اور بیٹھ کر گفتگو کریں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق حل کریں۔ ا نہوں نے کہا کہ ترکی نے اپنی ثالثی بھی آفر کی ہے اور ہمیں یہ ساری چیزیں من و عن قبول ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں