میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا فیاض الحسن چوہان کے ہندوئوں سے متعلق ریمارکس پر اظہار ناراضی

وزیراعظم کا فیاض الحسن چوہان کے ہندوئوں سے متعلق ریمارکس پر اظہار ناراضی

ویب ڈیسک
منگل, ۵ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کے ریمارکس پر ناراضی کا اظہار کیا اور اسے نامناسب قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے دوٹوک ہدایت جاری کی کہ کسی اقلیت کے خلاف مذہبی بنیاد پر ریمارکس برداشت نہیں کیے جائیں گے ۔وزیراطلاعات پنجاب کے نازیبا ریمارکس پر پی ٹی آئی رہنمائوں اور وفاقی وزرا ء نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے ہند وبھی اتنا ہی پاکستان کے حصہ ہیں جتنا ہر شہری ہے ۔دریں اثناء وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ہندووں سے متعلق متنازع ریمارکس پر معافی مانگ لی۔ہندوں سے متعلق متنازع ریمارکس پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا موقف سامنے آگیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا ٹارگٹ قطعی ہندو مذہب اور ہندو برادری نہیں تھا، میرا مخاطب نریندر مودی، بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا تھا، تمام اقلیتیں پاکستان کا حصہ ہیں اور ہم سب پاکستانی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں