میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چینی پائلٹ محو خرام اور ہوائی جہاز بلندیوں میں محو پرواز

چینی پائلٹ محو خرام اور ہوائی جہاز بلندیوں میں محو پرواز

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

ہوائی جہاز کا پائلٹ جہاز اڑاتے ہوئے اپنی ذمہ داری میں معمولی کوتاہی برتے تواس کے نتیجے میں نہ صرف اس کی بلکہ طیارے میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے مگر چین میں ایک ہوائی جہاز کے ہوابازکو فضا کی بلندیوں میں مسافر طیارہ اڑاتے ہوئے نیند کے مزے لیتے پایا گیا۔

دوسری جانب چینی فضائی کمپنی نے کہا ہے کہ پرواز کے دوران نیند کے مزے لینے والے ہواباز کے خلاف مناسب کارروائی کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس کی تصاویر بنانے والے معاون ہواز کو بھی سزا دی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چینی ہوا باز بلندی پر پرواز کے دوران قیلولہ کرتے ہوئے گہری نیند میں چلا گیا۔ پائلٹ سوتا رہا اور جہاز اڑتا رہا۔رپورٹ کے مطابق بوئنگ 747 کے کیبن میں موجود طیارے کے ہوا باز کو دوران پرواز سوتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کا معاون اس کی تصاویر اتارنے میں مصروف ہے۔

جہاز اڑاتے ہوتے نیند کرنے والے چینی پائلٹ کی شناخت ‘ونگ جیاتشی کے نام سے کی گئی ہے جو چینی فضائی کمپنی کے ایک طیارے کا دیرینہ پائلٹ ہے۔ وہ گزشتہ 20 سال سے جہاز اڑانے کا تجربہ رکھتا ہے۔یہ ویڈیو چینی فضائی کمپنی کے ہوابازوں کی سات روز تک جاری رہنے والی ہڑتال کے بعد سامنے آئی ۔

ہڑتال کرنے والوں نے اوقات کار کی طوالت کے خلاف اور دیگر مسائل کے خلاف پورا ایک ہفتہ احتجاج کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ونگ کا شمار چین کے پرانے اور تجربہ کار ہوابازوں میں ہوتا ہے جو چین میں بوئنگ747 طیارے اڑاتے رہے ہیں۔

وہ زیادہ تر چین اور جاپان، شمالی کوریا اور ہانگ کانگ کے لیے پرواز کرتے ہیں۔دوسری جانب چینی فضائی کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ پرواز کے دوران نیند کے مزے لینے والے ہواباز کے خلاف مناسب کارروائی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کی تصاویر بنانے والے معاون ہواباز کو بھی سزا دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں