میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ فوڈ اتھارٹی کی برنس روڈ پرکارروائی معروف بیکری اور وحید کباب ہائوس کو سیل کردیا

سندھ فوڈ اتھارٹی کی برنس روڈ پرکارروائی معروف بیکری اور وحید کباب ہائوس کو سیل کردیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں کارروائی کے دوران معروف بیکری اور ایک کباب ہائوس کو سیل کردیا۔

کچن کی ناقص صورتحال اور مضر صحت اشیا استعمال کرنے پر کارروائی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کے عملے نے کراچی کے معروف برنس روڈ پر بڑی کارروائی کی۔ وحید کباب ہائوس پر موجود ناکارہ فریج میں گوشت کو محفوظ کیا گیا تھا، ہوٹل پر موجود خام مال بھی مضر صحت نکلا۔حکام کے مطابق وحید کباب ہائوس کی انتظامیہ کو پہلے بھی تین بار وارننگ اور40 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا گیا تھا ،

تاہم انتظامیہ نے بہتری کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ایس ایف اے کے ڈائریکٹر ابرار شیخ کے مطابق سندھ فوڈاتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹ کا یہ چوتھا دورہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دورے میں ہم نے انہیں آخری وارننگ دی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ 40 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب سندھ فوڈاتھارٹی کی ٹیم ریسٹورنٹ پہنچی اور کچن کا معائنہ کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ فریج کام نہیں کر رہا جس کی وجہ سے گوشت سے نکلنے والا پانی قریب پڑے آٹے اور ادرک میں مل رہا تھا۔

انہوں نے بتایاکہ یہاں آلودگی کے نشانات صاف عیاں تھے۔ابرارشیخ نے کہاکہ پورا کچن خراب تھا اور یہاں کیڑے مکوڑوں کو دور رکھنے کے شواہد کے حوالے سے کوئی ریکارڈ بھی موجود نہیں اور خام مال کو محفوظ رکھنے کے لیے کوئی جگہ بھی نہیں تھی۔برنس روڈ پر ہی دوسری کارروائی میں کئی دہائیوں سے قائم فریسکو بیکری کے کچن کو بھی سیل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق فریسکو بیکری کو پہلے بھی وارننگ لیٹر کے ساتھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے، لائسنس کے اجرا کی درخواست پر سرپرائز وزٹ کیا گیا۔حکام کے مطابق زائد المیعاد اشیا کے نمونے لیب بھیجے جائیں گے، رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں