سابق افغان صدر صبغت اللہ مجددی 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ فروری ۲۰۱۹
شیئر کریں
افغانستان کے سابق صدر صبغت اللہ مجددی تیرانوے برس کی عمر میں کابل میں انتقال کر گئے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ 1992 میں سابقہ سوویت یونین کی افواج کے افغانستان سے انخلا اور کمیونزم کی حامی حکومت کے خاتمے کے بعد بننے والی حکومت کے پہلے صدر تھے۔ اْن کے دورِ صدارت کے ایک ترجمان نے پیر اور منگل کی درمیابی شب مجددی کے انتقال کی تصدیق کی۔
افغانستان میں سابقہ سوویت یونین کی افواج کے دس سالہ قیام کے دوران صبغت اللہ مجددی اعتدال پسند گوریلا سرگرمیوں میں مصروف رہے تھے۔ ان کو ان سرگرمیوں کے لیے امریکی حمایت بھی حاصل رہی تھی۔ اْن کے سیاسی اورگوریلا گروپ کے بعض اراکین سابق افغان صدر حامد کرزئی کی حکومت میں شامل تھے۔