شہباز شریف کے لندن میں 4 فلیٹس کا انکشاف ،تفصیلات نیب کو مل گئیں
شیئر کریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق تفصیلات قومی احتساب بیورو (نیب )کو جمع کروا دیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے اثاثوں کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایف بی آر نے شہباز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق تفصیلات نیب کو جمع کروا دیں۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے لندن میں 4فلیٹس ہیں جن میں 30بارکلے اسٹریٹ پر فلیٹ نمبر 2، رچبورن کورٹ ہیروبائے اسٹریٹ پر فلیٹ 10، لندن اسٹنس روڈ پر فلیٹ نمبر 32اے اور ویسٹ ٹاور پین پننسولہ مارش میں فلیٹ 409شامل ہیں۔
شہباز شریف نے یہ تمام فلیٹس 2005ء سے 2007ء کے دوران خریدے تھے۔لندن میں خریدے گئے 3فلیٹس 80فیصد ادائیگی رہن اور بینکوں کے قرضے کے ذریعے کی گئی جبکہ 20 فیصد رقم نقد جمع کروائی گئی تھی۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب )شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہائوسنگ سمیت متعدد کرپشن مقدمات میں تحقیقات کررہا ہے۔