میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں نجی سیکورٹی کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری

کراچی میں نجی سیکورٹی کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے شہر قائد میں عرصہ دراز سے خدمات انجام دینے والی نجی سیکورٹی کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی

غیر تربیت یافتہ اسلحہ بردارگارڈ رکو اہم مقامات پر تعینات کرنے پر اہم سیکورٹی کمپنیوں کے نام سامنے آ ئے گئے شہر قائد میں80 سے زائدغیر رجسٹرڈ سیکورٹی کمپنیوں کی فہرست تیار کر لی گئی آ ئندہ چند روز میں کاروائیوں کو یقینی بنایا جا ئے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گذشتہ دنوں ہونے والے دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وراداتوں میں سیکورٹی گارڈز کی ناقص کارکردگی اور اسلحہ ناکارہ ہونے کے شواہد سامنے آ نے کے بعد محکمہ داخلہ کی جانب سے شہر میں عرصہ دراز سے موجود تمام تر نجی سیکورٹی کمپنیوں کی چھان بین کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

جس میں اس بات کا انکشاف سامنے آ یا ہے کہ ملک بھر میں خدمات انجام دینے والی کمپنیوں میں 90فیصد گارڈز غیر تربیت یافتہ ہیں جس کی آ گاہی ہوتے ہی محکمہ داخلہ سندھ نے سیکورٹی کمپنیوں کیخلاف کمر کس لی ہے اور محکمہ داخلہ سندھ کے بنائے ہوئے قوانین پر عملدر آ مد نہ کرنے والے کمپنیوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا ہے اس ضمن میں گذشتہ دنوں متعدد نجی سیکورٹی کمپنیوں کے لائسنس بھی منسوخ کیے گئے ہیں جبکہ مزید کاروائیوں کے لیے محکمہ داخلہ سندھ آ ئندہ چند روز میں شہر میں موجود مزیدسیکورٹی کمپنیوں کیخلاف کاروائیوں کو یقینی بنائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں