میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مشہور خاتون شیف فاطمہ علی کینسر کے خلاف زندگی کی جنگ ہار گئیں

مشہور خاتون شیف فاطمہ علی کینسر کے خلاف زندگی کی جنگ ہار گئیں

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان کی مشہور خاتون شیف فاطمہ علی کینسر کے خلاف زندگی کی جنگ ہار گئیں۔سماجی رابطے ویب سائٹس پر فاطمہ علی کے انتقال کی خبر پر صارفین نے بڑی تعدد میں دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔فاطمہ علی کو 2 سال قبل ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس کا انہوں نے بہت بہادری سے مقابلہ کیا اور اسے شکست دے دی لیکن گزشتہ برس انہیں ایک بار پھر کینسر کی تشخیص ہوئی۔ڈاکٹرز نے دوسری بار کینسر کی آمد کی خبر کے ساتھ باہمت فاطمہ پر ایک سال کی زندگی کی مہلت کا کہہ کر بم گرا دیا۔فاطمہ علی نے اس خبر اور مہلت کی بات کو بہادی سے سنا اور اپنی باقی زندگی بھرپور انداز سے گزارنے کی ٹھانی، وہ کئی شوز میں شرکت کرنے لگیں۔فاطمہ علی نے 18 سال کی عمر میں اپنا شیف بننے کا خواب پورا کرنے کیلئے نیویارک کا رخ کیا اور کھانے بنانے کی تربیت دینے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ انسٹیٹیوٹ سے تربیت حاصل کی۔فاطمہ نے کھانا بنانے کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور وہ فوڈ نیٹ ورک کا ٹی وی شو ‘چوپڈ’ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون تھیں۔لیکن آج یہ باہمت و بہادر فاطمہ علی کینسر سے جنگ ہار کر دارفانی سے کوچ کرگئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں