میٹرو بس منصوبے کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش ،پی ٹی آئی کا دعویٰ غلط ثابت
شیئر کریں
پنجاب اسمبلی میں لاہور میٹرو بس منصوبے کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے ، جس نے اس منصوبے سے متعلق پی ٹی آئی کے دعوے کو غلط قرار دے دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق میٹروبس سروس کاآغاز10؍فروری2013میں ہوا،میٹروبس کے تعمیراتی کام کی ذمہ داری ٹیپاایل ڈی اے کے سپرد کی گئی تھی،منصوبہ پیپرارولزکے تحت دیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق منصوبے کے لیے بسوں کی پروکیورمنٹ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے بذریعہ2009پیپرارولزکے مطابق کی،اس منصوبے کوچلانے کی مدمیں 18۔2017 میں حکومت پنجاب نے 2.26؍ارب روپے سبسڈی اداکی۔پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق مالی سال18۔2017 کے میٹروبس سروس پراخراجات3.2ارب روپے ہے ، پراجیکٹ پراس وقت64بسیں چلائی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے میٹرومنصوبے پر70ارب روپے خرچ ہونے کادعویٰ کیاتھا جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کادعویٰ تھاکہ30؍ارب کے قریب لاگت آئی، شہبازشریف نے میٹروبس پرباربارعمران خان کوچیلنج بھی کیاتھا۔