میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ 27 ستمبر کوکھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ 27 ستمبر کوکھیلا جائے گا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 27 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے لئے گراؤنڈ کی تزئین و آرائش اور پچز کی تیاری آخری مراحل میں ہے ۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اب تک پاکستان ٹیم 39 بین الاقوامی ایک روزہ میچز کھیل چکی ہے ۔ان میچوں میں پاکستان ٹیم نے 20 جیتے جبکہ 17 ہارے اور 2 میچوں کا نتیجہ نہ نکل سکا۔نیشنل اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کا ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ اسکور 353 انگلینڈ کے خلاف ہے ، یہ میچ قومی ٹیم نے 15 دسمبر 2005 کو جیتا تھا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آخری ون ڈے بھی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہوا تھا، جس میں مہمان ٹیم کامیاب ہوئی تھی۔پاک سری لنکا ون ڈے سیریز 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں