بے نظیر بھٹو کا مجسمہ میوزیم انتظامیہ کی لاپروائی کا بری طرح شکار
ویب ڈیسک
جمعه, ۴ جنوری ۲۰۱۹
شیئر کریں
بے نظیر بھٹو کا مجسمہ میوزیم انتظامیہ کی لاپروائی کا بری طرح شکار ہو گیا، انتظامیہ کی بے حسی کے باعث مجسمہ ٹوٹ پھوٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع شہید بے نظیر آباد کے صدر مقام نواب شاہ میں قائم میوزیم کی انتظامیہ کی شدید بے حسی کے باعث بے نظیر بھٹو کا مجسمہ بری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا ہے۔بے نظیر بھٹو کی برسی کے محض 6دن بعد ہی ان کا مجسمہ میوزیم کے باہر پھینک دیا گیا۔نواب شاہ کے ایچ ایم خوجہ کمپلیکس میں قائم میوزیم میں بے نظیر بھٹو کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا، تاہم ضلعی انتظامیہ بے نظیر بھٹو کا یہ مجسمہ سنبھال نہ سکی۔مجسمے کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے، اور اسے کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا گیا ہے، جو انتظامیہ کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔