میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی آئی اے نے عافیہ کے اغوا کاروں کو 55 ہزار ڈالر کی ادائیگی کی تھی، سنسنی خیز انکشاف

سی آئی اے نے عافیہ کے اغوا کاروں کو 55 ہزار ڈالر کی ادائیگی کی تھی، سنسنی خیز انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

دفاعی امور کے ماہرصحافی اورسینئرامریکی ایڈیٹر گورڈن ڈف نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے پاکستانی خاتون سائنس دان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغواکاروں کو55000 ڈاکر ادا کیے تھے۔معروف امریکی دفاعی میگزین ’’ویٹرنز ٹوڈے‘‘ میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل’’ عمران خان اور عافیہ صدیقی اور امریکا کی خوفناک غلطی‘‘ میں تبصرہ کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر گورڈن ڈف نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایڈمرل سروہی کے ساتھ کیسے کام کیا تھا اور جنرل کولن پاؤل کو جے سی او ایس کی جانب سے ایک خط فراہم کیا اور 2010 میں انہوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔وہ اپنے آرٹیکل میں لکھتے ہیں: "ایک موقع پر خان نے صدیقی کے والدین کے گھر سے مجھے فون کیا، اس گفتگو کے کچھ حصے کو میں نے ریکارڈ کرکے یوٹیوب پر ڈال (upload) دیاجسے بعد ازاں ہٹا دیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "امریکی حکومت نے جنگ کیلئے جواز فیبریکٹ (fabricated) کیے اور 2 ملین افراد کو قتل کیا ” حقیقت کبھی نہیں بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ "بش انتظامیہ اور اس کے اسرائیلی آقا عراق پر حملے کے لیے ثبوت تیار کرنے کی کوشش کی جو کہ دو دہائیوں کے بعد بھی انہیں، نہیں مل سکے۔ایسا کرنے کے لیے انہوں نے ایم آئی ٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والی ایک نوجوان خاتون پر الزام عائد کرکے جس کا نام ڈاکٹر عافیہ صدیقی تھا، کو ایک سڑک سے اس کے تین بچوں سمیت سی آئی اے کی درخواست پر اغوا کیا گیا ۔اغوا کاروں کو 55ہزار ڈالر اداکیے گئے تھے ۔ انہیں بتایا گیا تھاکہ جس کو میں ثابت کرسکتا ہوں، اگر وہ اسے تلاش نہیں کریں گے تو کوئی اور یہ کام کرلے گا۔انہیں ایک مہرے کی ضرورت تھی۔ عافیہ موومنٹ سیکرٹریٹ سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گورڈن ڈف کے دعوے سے لوگوں میں تشویش اور غصہ پایا جاتا ہے ۔کیا یہ ایک پاکستانی شہری کی قیمت ہے؟ ایک بیٹی کے بدلے 55 ہزار ڈالر کی معمولی رقم جس نے پاکستان میں تعلیمی اور معاشی سہولیات کو فروغ دینا تھا جس کی ملک کو سخت ضرورت تھی۔اسے بدعنوان لوگوں نے آمرانہ نظام میں فروخت کیا ۔یہ ہمارے قومی وقار پر سیاہ دھبہ ہے۔ عافیہ موومنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اپنے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے دعویٰ کو دنیا پر ظاہر کریں کہ ’’قومی وقار برائے فروخت نہیں ہے‘‘اپنے ان الفاظ کوسچ ثابت کریں۔ہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم امریکی مطالبات کے موقع پر عافیہ سے متعلق وعدوں کو فراموش نہیں کریں گے جس کا انہوں نے پوری قوم سے وعدہ کیا ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں