ناسا کا خلائی مشن 2 سال بعد 'بینو' نامی شہابیے پر پہنچ گیا
ویب ڈیسک
منگل, ۴ دسمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا خلائی مشن دو سال بعد بینو نامی شہابیے پر پہنچ گیا۔ناسا کی جانب سے ستمبر 2016 میں اوسرس ریکس نامی خلائی مشن کو کیپ کیناورل ایئرفورس اسٹیشن سے خلا میں بھیجا گیا ،جو کامیابی سے بینو شبہابیے پر محفوظ طریقے سے پہنچ گیا۔ناسا کی جانب سے بھیجا گیا خلائی کھوجی اوسرس ریکس’ شہابیے سے نمونے جمع کریگا اور اس مواد کو واپس زمین تک بھیج دے گا تاکہ زمین پر اس مادے کا تجزیہ کر کے یہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا اس شہابیے پر زندگی کو وجود بخشنے والے’ نامیاتی مرکبات (آرگینک کمپاؤنڈز) ہیں یا نہیں۔اگر یہ بات درست ثابت ہوگئی تو یہ مفروضہ بھی پایہ ثبوت کو پہنچ جائیگا کہ زمین پر زندگی، ایسے ہی شہابیوں کے ٹکرانے سے وجود میں آئی تھی۔