میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گوادر کی 70 سے زائد ہاؤسنگ اسکیمیں جعلی نکلیں

گوادر کی 70 سے زائد ہاؤسنگ اسکیمیں جعلی نکلیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بنائی جانے والی 70 سے زائد ہاؤسنگ اسکیمیں جعلی نکلیں۔نیب نے گوادرمیں ہاؤسنگ اسکیموں کا ریکارڈ قبضے میں لینے کا فیصلہ کر لیا،جن کا فارنزک آڈٹ کرایا جائے گا۔نیب نے ہاؤسنگ اسکیمز کے فارنزک آڈٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا ہے ۔گوادر میں ڈیپ سی پورٹ مکمل ہونے اور سی پیک منصوبے کے باعث ان دنوں وہاں نئی نئی ہاوسنگ اسکیمیں بنائی جارہی ہیں، مختلف ناموں سے بنائی جانے والی ان اسکیموں کے بورڈ شہر کے مختلف علاقوں میں نظر آتے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل نیب نے یہ کہہ کرصوبے کے لوگوں اور گوادر میں سرمایہ لگانے والوں کو خبردار کر دیا کہ گوادر میں 70 سے زائد ہاوسنگ اسکیمیں درست نہیں۔ان کا مزید کہناتھاکہ گوادر میں ہاؤسنگ اسکیمو ں کے حوالے سے مسائل ہیں گوادر میں 115 میں سے شاید 44 ہاو سنگ اسکیمیں ٹھیک ہیں،باقی سب غلط ہیں۔گوادر کی ہاوسنگ اسکیمو ں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آنے کے بعد قومی احتساب بیورو نے ان ہاو سنگ اسکیموں کا رکارڈ قبضہ میں لینا شروع کر دیا ہے ۔گوادر میں پچھلے 10 برسوں کے دوران زمینوں کے کئی تنازعات سامنے آئے ، جو ملک بھر کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت رہے ۔اب نیب کی گوادر میں ان ہاوسنگ اسکیموں کے خلاف کاروائی سے ان اسکیموں کے سرمایہ کاروں کا سرمایہ ایک بار خطرہ میں پڑ گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں