میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعلیٰ سندھ کی کراچی پیکیج کے سارے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ سندھ کی کراچی پیکیج کے سارے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ کراچی پیکیج کے سارے فنڈز جاری کریں تاکہ رکے ہوئے تمام کام مکمل ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ فوارہ چوک سے صدرکی سڑک کی کارپیٹنگ جمعہ کی رات شروع کی جائے۔حیدر علی روڈ اور طارق روڈ انڈر پاس پر بھی کام تیز کرنے کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی پیکیج پر اجلاس ہوا جس میں وزیر بلدیات، چیف سیکریٹری سندھ، چیئرمین پی اینڈ ڈی، کمشنر کراچی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی پیکیج کے سارے فنڈز جاری کریں تاکہ رکے ہوئے تمام کام مکمل ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ فوارہ چوک سے صدرکی سڑک کی کارپیٹنگ جمعہ کی رات شروع کی جائے۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بریفنگ دی گئی کہ پولیس نے یہ کام روکا ہوا ہے۔جس پروزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ کوئی کام نہیں رکے گا، آپ کام شروع کریں۔ترجمان وزیراعلیٰ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے اورنگی نالے کا کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ تمام سڑکوں اوراسٹریٹ پر ان کے نام آویزاں کریں، لوگوں کو پتا نہیں چلتا کہ سڑک کا نام کیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لی مارکیٹ کے پاس فلائی اوور پربھی آئندہ ماہ سے کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایئرپورٹ سے نکلتے ہی سامنے والی بلڈنگ بہت خراب لگتی ہے، اسے خوبصورت کرنے کے لیے مجھے اسکیم بناکر دیں۔ مراد علی شاہ نے سعید غنی اور چیئرمین پی اینڈ ڈی کو سائٹ کا دورہ کرنے اور علاقے کو خوبصورت بنانے کے لیے تجویز دینے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کلفٹن میں سب میرین چورنگی کے انڈر پاس کی تزئین و آرائش کو مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چڑیا گھر کی 331.3 ملین روپے کی اسکیم بہت تاخیر کا شکار ہے جسے میئر کراچی کے ساتھ مل کر جلد مکمل کیا جائے جبکہ حیدر علی روڈ اور طارق روڈ انڈر پاس کا کام بھی جلد شروع کیا جائے اور یہ ا سکیمیں اپریل کے آخر میں ختم ہونی چاہئیں۔وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ لی مارکیٹ کے پاس فلائی اوور منصوبہ شروع کرنا ہے اور وہاں کی سڑکیں بھی بہتر کرنی ہیں، ان پر دسمبر کے آخر میں کام شروع ہونا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں