میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوکرین کے صدر نے ملک میں دو ماہ کے مارشل لا کے حکم پر دستخط کردیے

یوکرین کے صدر نے ملک میں دو ماہ کے مارشل لا کے حکم پر دستخط کردیے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

یوکرین کے صدر پیٹرو پورو شینکو نے ملک میں دو ماہ کے مارشل لا کے حکم پر دستخط کردیے ہیں۔ صدر کے مارشل لا حکم کی توثیق یوکرین کی پارلیمنٹ کرے گی ۔ اتوار کے روز بحیرہ اسود آبنائے کرچ میں یوکرین اور روسی بحریہ کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور روسی بحریہ نے یوکرین کے تین بحری جہازوں کو روک لیا جبکہ چوبیس فوجیوں کو گرفتار کرلیا تھا۔یوکرین کا موقف ہے کہ روس بحیرہ اسود میں رسد روکنا چاہتا ہے اور ایک اور جزیرے پر قبضہ کرنا چاہتا ہے لیکن روس کا کہنا ہے کہ حدود کی خلاف ورزی کرنے پر اسے یوکرین کے بحری جہاز روکنے کا حق حاصل ہے ۔یوکرین کے صدر پیٹرو پورو شینکو نے کہاکہ ملک میں جنگ کی صورتحال ہے ۔ ساٹھ روز کیلئے مارشل لا کے حکم پر دستخط کیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں