میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورکنگ بائونڈری پربھارتی فو ج کی اضافی نفری تعینات

ورکنگ بائونڈری پربھارتی فو ج کی اضافی نفری تعینات

ویب ڈیسک
هفته, ۱ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس نے جموں خطے میں کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر مزید فوجی تعینات کر دئے ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر مزید فورسز اہلکاروںکی تعیناتی کا مقصد ایل او سی کے ساتھ جموں، سانبہ اور کٹھوعہ ضلع کے کشمیریوں میں خوف وہراس پیدا کرنا اور ان کی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے ۔بھارتی سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کنٹرول لائن اورورکنگ بائونڈری پر اضافی فورسز کی تعیناتی موسم سرما کی انتظامی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ذرائع نے تسلیم کیاکہ رواں سال 26 فروری کوبھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد سے دراندازی کی کوئی کوشش نہیں ہوئی ہے ۔ بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ شدید سردموسم میں دھند کی وجہ سے جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بی ایس ایف کے مزید جوانوں تعینات کئے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں