اے ایس پی سوہائے عزیزکو وزیراعلی سندھ اور آئی جی سندھ کی جانب سے شاباشی
شیئر کریں
چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملنے پر خاتون اے ایس پی سوہائے عزیرکو سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ کی جانب سے شاباشی دی گئی۔کراچی میں واقع چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملنے پر خاتون اے ایس پی سوہائے عزیر جائے وقوعہ پر سب سے پہلے پہنچنے والے پولیس افسران میں شامل تھیں، جس پر وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ نے انہیں شاباشی دی۔ذرائع کے مطابق چینی قونصل جنرل کو بریفنگ کے وقت وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کھڑے ہوکر اے ایس پی سوہائے عزیز کو شاباش دی اور کہا کہ سوہائے عزیز! آپ نے بہادری کی مثال قائم کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ یہ ہیں ہماری خواتین جو سب سے آگے ہیں۔دوسری جانب آئی جی سندھ نے بھی سوہائے عزیز کو کاندھے پر تھپکی دی ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اے ایس پی سوہائے عزیز اور ایس ایچ او کلفٹن کی بروقت کارروائی سے حملہ آور پیچھے ہٹے۔چینی قونصل خانے پرحملہ ناکام ہونے کے فوری بعد وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات کی اورکارروائی سے متعلق آگاہ کیا۔