میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دیکھتے ہیں ایوان کیسے چلاتے ہیں، فواد چودھری معافی مانگیں، چور ڈاکو کا شور ختم کریں، شیری رحمان

دیکھتے ہیں ایوان کیسے چلاتے ہیں، فواد چودھری معافی مانگیں، چور ڈاکو کا شور ختم کریں، شیری رحمان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ فواد چودھری کو معافی مانگنا پڑے گی، دیکھتے ہیں ایوان کیسے چلاتے ہیں، چور ڈاکو، چور ڈاکو کا شور ختم کیا جائے ۔ سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا ہم نے ضیا اور مشرف دور بھی دیکھ رکھا ہے ، بات وزیر کرتے ہیں اور معافی قائد ایوان کو مانگنی پڑتی ہے ۔وزیر اطلاعات کے بیان پر اپوزیشن نے سینیٹ سے واک آؤٹ کر دیا۔ میر حاصل بزنجو نے کہا جب تک وزیر معافی نہیں مانگتا، ایوان میں نہیں آئیں گے ۔ راجہ ظفر الحق نے کہا بدمزگی پر اپوزیشن ایوان سے واک آؤٹ کر رہی ہے ، نہ آپ کی کوئی بات سنتا ہے اور نہ ہی مائیک بند کرنے پر بات ختم کرتے ہیں۔قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے وزیر اور مشاہد اللہ کی تقاریر منگوائی جائے ، بتایا جائے کہ کس نے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے ، آپ کمیٹی بنا دیں بطور پارلیمانی لیڈر معافی مانگ سکتا ہوں۔مولا بخش چانڈیو نے کہا قائد ایوان اپنے وزیر کو تحفظ دے رہے ہیں، وزیر بغیر ایجنڈا بولنا شروع کرتے ہیں، ایوان کا ماحول خراب کرتے ہیں، جس کا جو دل کرے وہ بات کر کے چلا جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں