ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد سے گاڑیاں غائب کیے جانے کا انکشاف
شیئر کریں
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد سے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں غائب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ گاڑیاں ضلعی انتظامیہ کے افسران، وزارت داخلہ کے عہدیداروں اور دیگر اہم شخصیات کو تحفے میں دی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ضبط شدہ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر انہیں ذاتی استعمال میں لایا جا رہا ہے ۔ چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے ایکسائز حکام سے گزشتہ ایک سال میں ضبط کی گئی گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔ چیف کمشنر کو بتایا گیا کہ کروڑوں روپے کی گاڑیاں قبضہ میں لی گئیں۔ چیف کمشنر نے ای ٹی او نیو رجسٹریشن سے گاڑیوں کی ڈسپوزل سے متعلق پوچھا جو وہ نہ بتا سکے ۔ ضبط کی گئی گاڑیاں کسٹم کی تحویل میں دی جانی تھیں۔ چیف کمشنر نے گاڑیوں کے ڈسپوزل کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے ۔ چیف کمشنر نے صارفین کی شکایات کے ازالہ کے لیے فوری طور پر شکایات مینجمنٹ سسٹم شروع کرنے کی بھی ہدایات کی ہیں۔